سب دوستوں سے اپیل ہے کے اردو فنڈا کو چلانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں سب دوست اور اردو فنڈا کے چاہنے والے بڑھ چڑھ کر ڈونیشن دیں. آپ ایزی پیسہ اور پے پال سے پیسے بھیج سکتے ہیں
Contact
[email protected]

Results 1 to 1 of 1

Thread: میری معصوم فیروزی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2018
    Posts
    15
    Thanks Thanks Given 
    37
    Thanks Thanks Received 
    33
    Thanked in
    15 Posts
    Rep Power
    3

    Red face میری معصوم فیروزی



    میری معصوم فیروزی از جون ایلیا


    رشتۂ آدم و حوّا

    میری معصوم فروزی ، میری معبودۂ جاں

    مِل گیا ہے مجھے مکتوبِ محبت کا جواب

    اُس کے اندازِ نگارش سے پریشاں ہوں میں

    وحشت افزا ہے میرے واسطے اسلوبِ خطاب

    دیکھنا تھے مجھے شرمائے ہوئے کچھ جملے

    مجھ کو احادیث و روایات نہیں سننا تھیں

    دیکھنا تھا مجھے اِک جذبۂ کامل تم میں

    مجھ کو قرآن کی آیات نہیں پڑھنا تھیں

    تم نے لکھا ہے کہ تم بھائی سمجھتی ہو مجھے

    آبِ زم زم سے کرو پُر نہ جوانی کا ایاغ

    تم نے لکھا ہے پاکیزہ محبت ہے مجھے

    شمع کعبہ سے جلاؤ نہ میری شب کا چراغ

    تم اگر بھائی سمجھتی ہو تو یہ بھی لکھو

    بھائی کے خط کو بھی چھپ چھپ کے پڑھا کرتے ہیں؟

    تم اگر بھائی سمجھتی ہو تو یہ بھی بتلاؤ

    بھائی کا نام بھی شرما کے لیا کرتے ہیں؟

    آؤ میں تم کو بتاؤں کہ محبت کیا ہے

    حسرتِ لرزشِ بے جا کا مکمل احساس

    مردو عورت میں میری حُور تیرے سر کی قسم

    رشتۂ آدم و حوّا کے سِوا کچھ بھی نہیں

    جون ایلیاؔ

  2. The Following 3 Users Say Thank You to Danish Ch For This Useful Post:

    Admin (07-11-2018), masoo14m (07-11-2018), mnamwa (08-11-2018)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •